نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا فیس بک کے بانی مارک جکر برگ نے ہندستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور اس سے منسلک ہوئے بغیر دنیا سے منسلک نہیں ہو سکتے۔
style="text-align: right;">
مسٹر جکر برگ نے آج یہاں دہلی آئی آئی ٹی کے طلبہ اور معلمین سے بھرے آئی آئی ٹی ٹاؤن ہال میں کہا کہ دنیا میں چار ارب لوگ اب بھی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ انہیں انٹرنیٹ سے جوڑنے کی بنیادی سہولیات دستیاب ہوں۔